آئینی بحران سنگین ہوا تو نہ میں رہوں گا نہ شہباز شریف اور نہ ہی عمران خان ، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئینی بحران جاری رہا تو نہ شہباز شریف بچ سکیں گے اور نہ عمران خان۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ فل کورٹ بنائے تاکہ اپوزیشن سے فون پر بات کرنے والے دو ججوں کو بنچ سے ہٹایا جا سکے، پیپلز پارٹی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں  نے کہا کہ اگر کوئی کھوٹ نہیں تو فل کورٹ بنانے میں کیا مسئلہ ہے، آپ فُل کورٹ بنا کر ملک کو آئینی بحران سے بچائیں، عدلیہ اور جمہوریت کو بحال کریں تاکہ ملک مستحکم ہو ورنہ تخت لاہور کی لڑائی سارے ملک اور وفاق کو لے کر ڈوبے گی اور اس کا خمیازہ پاکستان کے عوام کو بھگتنا ہوگا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں کسی اور کی آمریت کو تسلیم نہیں کرتے تو سپریم کورٹ میں بھی کسی کی آمریت تسلیم نہیں کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں