موبائل پیمنٹ سروس کے بانی باب لی کو قتل کردیا گیا

کسی نے “کیش ایپ” نامی موبائل پیمنٹ سروس کے بانی باب لی کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں منگل کی صبح 2:35 پر حملے کی اطلاع ملی، اور جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہوں نے مقتول کو جان لیوا زخموں کے ساتھ پایا۔ سان فرانسسکو کے طبی معائنہ کار نے ابھی تک متاثرہ کی شناخت نہیں کی ہے، لیکن باب لی کے دوستوں کا کہنا ہے کہ یہ وہی تھا۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس کے لنکڈ ان  پروفائل کے مطابق،باب لی  کرپٹو کرنسی کمپنی موبائل کوائن  کا ​​چیف پروڈکٹ آفیسر تھا۔ پولیس نے بیان میں کہا کہ یہ شخص ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق سان فرانسسکو پولیس نے کسی مشتبہ شخص کے نام جاری نہیں کیے ہیں اور نہ ہی کوئی گرفتاری کی ہے۔ ان کے بہت سے ساتھی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر خراج عقیدت  پیش کیا، کمپنی کے سی ای او نے انہیں ‘ایک فنکار’ کہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں