تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی، ،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو زوال کا باعث بنے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج اپنے اختیارات اپنے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار نہیں، اس لیے صدر زرداری نے صدر رہتے ہوئے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے۔ آصف زرداری نے CPEC شروع کیا۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ انہی عدالتوں نے قائد عوام کو پھانسی پر چڑھایا،ہم نہیں مانتے اس ملک میں کوئی انصاف کا ادارہ ہے ،بھٹو کی تیسری نسل انصاف مانگ رہی ہے ،آج تک کسی جج نے شہید بھٹو کا کیس نہیں سنا ،ججز نے شہید محترمہ کو انصاف نہیں دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ان اداروں کو مشرف نظر نہیں آیا،سلیکٹڈراج کے ذریعے نااہل وزیراعظم مسلط کیا گیا،اس وجہ سے آج معاشی بحران ہے ، اس وقت آپ کاازخودنوٹس کہاں تھا؟

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں