برطانوی شہری پر 5 سال کیلئے گاڑیوں کو چھونے پر پابندی عائد کر دی گئی 

گزشتہ 29 سال سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث برطانوی مجرم پر اگلے 5 سال تک کسی بھی گاڑی کو چھونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

44 سالہ شخص 25 مارچ سے 26 مارچ کے درمیان کلبرن میں تین مختلف مقامات پر کار کے دروازے کھولنے کی کوشش کرتے ہوئے کیمرے میں پکڑا گیا۔ اسے گرفتار کر لیا گیا اور اس کے پاس سے چاقو اور بھنگ برآمد ہوئی۔

پریسلی جس کے مجرمانہ ریکارڈ میں چوری سے متعلق سیکڑوں جرائم شامل ہیں، کو اب حکم دیا گیا ہے کہ وہ مالک کی اجازت کے بغیر کسی بھی گاڑی کو نہ تو چھوئے گا اور نہ ہی اس میں داخل ہوسکے گا۔ پیٹربورو مجسٹریٹس کی عدالت نے اسے نو ماہ قید کی سزا سنائی ہے تاہم اس کی سزا کو  دو سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

مستقل مجرم کے طور پر اس کی حیثیت کی وجہ سے عدالت نے اس کے لیے چند مزید ہدایات جاری کی ہیں۔ اسے رات 11 بجے سے روزانہ کرفیو کی پابندی کرنی ہوگی۔  اسے مجرمانہ برتاؤ کے حکم کے تحت مالک کی ‘ اجازت’ کے بغیر گاڑیوں میں داخل ہونے یا چھونے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں