برطانیہ ایجنٹوں کے ذریعے سیاسی معاملات میں مداخلت کررہا ہے، سول سوسائٹی کا احتجاج

پاکستانی سیاست میں برطانوی حکومت کی مداخلت کے خلاف سول سوسائٹی گروپس نے ڈپلومیٹک انکلیو کے باہر احتجاج کیا۔

حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ برطانیہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

اس موقع پر مظاہرین نے ایسٹ انڈیاکمپنی کی نئی صورت نامنظوراوربرطانیہ کا ’جو یار ہے غدار ہے‘ کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر برطانیہ باز نہ آیا تو اگلی بار مظاہرہ برطانوی ہائی کمیشن کے باہر کریں گے۔

سول سوسائٹی کے ارکان نےبرطانیہ کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں بےجا مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کسی صورت اپنے ملک کے اندر بیرونی مداخلت قبول نہیں کرینگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں