جانسن کے بے بی پاؤڈر سے 70 ہزار لوگوں کو کینسر

دوا ساز کمپنی ’جانسن اینڈ جانسن‘ اپنے بے بی ٹیلکم پاؤڈر کی وجہ سے کینسر میں مبتلا ہونے والے 70ہزار سے زائد لوگوں کو 8ارب 90کروڑ ڈالر کی خطیر رقم ادا کرنے پر رضامند ہو گئی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی کے خلاف ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے حالیہ سالوں میں عدالت سے رجوع کیا تھا، جن کا دعویٰ تھا کہ وہ کمپنی کے ’جانسنز بے بی پاؤڈر‘ کی وجہ سے کینسر میں مبتلا ہوئے۔

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ اس ٹیلکم پاؤڈر میں ایسبیسٹوس نامی ایک مادہ استعمال کیا جاتا ہے، جو بچوں میں آئندہ عمر میں جا کر کینسر کا سبب بنتا ہے۔کمپنی ان مقدمات میں درخواست گزاروں کا دعویٰ درست ثابت ہونے پر اربوں ڈالر ہرجانے کے طور پر ادا کر چکی ہے اور اب ایک بار پھر اپنے پاؤڈر کے 70ہزارمتاثرین 8.9ارب ڈالر کی خطیر رقم ادا کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔

متاثرہ افراد اور خاندانوں کی عدالت میں نمائندگی کرنے والے وکلاء کے گروپ کا کہنا ہے کہ لوگ اس پاؤڈر کی وجہ سے مادر رحم کے کینسر اور میسوتھیلیوما میں مبتلا ہوئے، جن میں سے کئی موت کے منہ میں جا چکے ہیں اور ان کے لواحقین مقدمے کی پیروی کر رہے ہیں۔متاثرین میں اکثریت خواتین کی ہے جو جانسنز بے بی پاؤڈر کی وجہ سے گائناکالوجیکل کینسرز کا شکار ہوئیں۔ کمپنی کی طرف سے یہ رقم آئندہ 25سال کے دوران ادا کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں