پنجاب حکومت کا فوج اور رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ

 پنجاب حکومت نے نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کے دوران سکیورٹی کی فراہمی کیلئے فوج اور رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے وزارت داخلہ کو رینجرز اور فوج کی طلبی کیلئے خط لکھ دیا ہے، کیوی ٹیم کی حفاظت کیلئے فوج کی 3 کمپنیاں طلب کی گئی ہیں۔

مہمان ٹیم کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے رینجرز کو بھی تعینات کیا جائے گا جبکہ پولیس کی نفری بھی آنے جانے کے روٹ سمیت مختلف مقامات پر ڈیوٹی کیلئے طلب کی جائے گی۔ سپیشل برانچ کے اہلکار پولیس کی معاونت کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں