سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، فضائی رابطے بحال کرنے پر اتفاق

سعودی عرب اور ایران کے دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط کی بحالی اور سفارتخانے کھولنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

سعودی وزیر خارجہ اور ایرانی وزیر خارجہ نے بیجنگ میں ملاقات کی اور تعلقات کو بہتر بنانے اور شہریوں کے لیے ویزے کی سہولیات کی بحالی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا سعودی عرب کا دورہ جلد متوقع ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر کو دورے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں