ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو قتل کی دھمکی دینے والا نوجوان گرفتار

نوئیڈا پولیس نے لکھنؤ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس پر ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے کا شبہ ہے۔ ای میل میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (نوئیڈا) رجنیش ورما نے ہمیں بتایا کہ بہار کے ایک 16 سالہ لڑکے کو ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے چنہٹ علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکٹر 20 پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی جس کے بعد معاملے کی جانچ کی گئی۔ تکنیکی ٹیموں نے یہ جاننے کے لیے بھی کام کیا کہ ای میل کس نے بھیجی۔

‘تفتیش کی بنیاد پر ای میل بھیجنے والے کا پتہ چلا اور اسے لکھنؤ کے علاقے چنہٹ میں پایا گیا۔ بھیجنے والا ایک سکول کا طالب علم ہے  جس نے ابھی 11 ویں کلاس مکمل کی ہے اور وہ اس سیشن میں 12 ویں کلاس شروع کرے گا۔ لڑکے کوعدالت میں پیش کیا جا رہا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں