محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران امریکہ کے بیشتر علاقوں میں گرمی مزید بڑھے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مٹھی اور چھور میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں چترال، دیراور سوات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں