جسٹس فائزعیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
وفاقی حکومت نے عدالت سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیوریٹو ریویو کو منسوخ کرنے کا کہا ہے۔ درخواست پر فیصلہ کرنے کے لیے سماعت مقرر کی گئی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطابندیال 10 اپریل کو اس چیمبر میں درخواست کی سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
صدارتی ریفرنس خارج ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے دور میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو دائر کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments