اداکار منوج باجپائی اپنی مسلمان بیوی کے بارے میں کھل کر بول پرے
اسلام اگرچہ مسلمانوں کی بت پرستوں کے ساتھ شادی کی اجازت نہیں دیتا مگر بھارت میں مسلمان مردوخواتین کی ہندوؤں کے ساتھ شادی معمول کی بات ہے۔ فنکاروں میں بھی متعدد ایسے جوڑے ہیں جن میں ایک فریق مسلمان اور دوسرا ہندو ہے۔ شاہ رخ خان اور گوری خان، سیف علی خان اور کرینہ کپور، سوہا علی خان اور کونال کھیمووغیرہ اس کی مثالیں ہیں۔
اداکار منوج باجپائی بھی انہی ہندو اداکاروں میں سے ایک ہیں جن کی بیویاں مسلمان ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق منوج باجپائی اور شبانہ رضا کی شادی 2006ء میں ہوئی تھی۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں منوج باجپائی نے کہا ہے کہ شبانہ کو اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے اور مجھے اپنے ہندو ہونے پر فخر ہے۔ الگ الگ مذہب کے ساتھ ہم خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔
منوج باجپائی نے بتایا کہ وہ ہنسل مہتا کی ایک پارٹی میں ملے تھے اور پہلی نظر میں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے۔شبانہ نے کوئی میک اپ نہیں کر رکھا تھا اور اس کے بالوں میں تیل لگا ہوا تھا۔ میں نے سوچا کہ بالی ووڈ کی کسی ہیروئن میں تو اتنی جرأت نہیں ہو سکتی کہ بالوں میں تیل لگا کر پارٹی میں آ جائے۔ بس اس کی اسی سادگی پر میرا دل آ گیا۔