دل کی خرابیوں کو دور کرنے والے تین روزے

 حضرت عمرو بن شرحبیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسولﷺ ! آپ اس آدمی کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو ہمیشہ روزہ رکھتا ہے؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’میں تو چاہتا ہوں کہ وہ کبھی کچھ نہ کھاتا۔‘‘ اس نے کہا: دو تہائی روزے؟ آپ  ﷺ نے فرمایا: ’’بہت زیادہ ہیں۔‘‘ اس نے کہا: نصف دنوں کے روزے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’۔یہ بھی زیادہ ہی ہیں۔‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا: ’۔میں تمہیں ایسے روزوں کی خبر نہ دوں جو دل کی خرابیوں (اخلاقی کمزوریوں) کو دور کر دیتے ہیں؟‘‘ لوگوں نے کہا: کیوں نہیں (ضرور بتائیے) آپ نے فرمایا: ’’ہر مہینے میں تین روزے۔‘‘

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں