ڈاکوؤں کا آئی جی پنجاب کے قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے آئی جی پنجاب عثمان انور کے قافلے پر حملہ کر دیا۔ انور اس حملے میں بال بال بچ گئے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے پولیس کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا تاہم انسپکٹر جنرل پنجاب محفوظ رہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق ڈاکوؤں کے پاس بھاری اسلحہ ہے۔
دوسری جانب کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے آغاز پر ہی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔واضح رہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن کیلئے پنجاب سے 2 ہزار جوانوں پر مشتمل نفری بھجوائی گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 11 ہزار جوان آپریشن میں شریک ہیں ۔
Load/Hide Comments