علی امین گنڈا پور کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ علی امین کو کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف سنگین دفعات کے تحت اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments