پنجاب میں پہلے انتخابات کرانے سے ملک میں فسادپیدا ہو گا: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا خیال ہے کہ پنجاب میں قبل از وقت انتخابات کرانے سے ملک میں افراتفری پھیلے گی۔

لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں اسمبلیوں کی مدت پوری ہو جائے گی، اکتوبر میں ملک میں ایک ہی وقت میں انتخابات ہوں گے۔ اگر پنجاب میں پہلے انتخابات ہوئے تو اس سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ 1971 میں پنجاب میں ہونے والے انتخابات نے پورے ملک کے لیے مسائل پیدا کیے تھے۔ اگر پنجاب میں پہلے انتخابات اکتوبر میں ہوئے تو اس سے قومی تباہی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے برابر کی اکائیاں ہیں، اسی سے وفاق بنتا ہے۔ ملک میں آئینی اور سیاسی بحران پیدا کیا جا رہا ہے۔ عمران خان ملک میں انتشار کی علامت ہے، انہوں نے ملک کو تباہی کی جانب دھکیلا، ہم عمران خان کی پھیلائی تباہی کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں