آج بھی عمران خان کو ایک اہم جگہ سے حمایت حاصل ہے،شرجیل میمن

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ 2018 کا الیکشن طے تھا، آج ایک جعلی وزیراعظم کو قانونی طور پر ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو اب بھی ایک اہم مقام سے حمایت حاصل ہے۔

شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کا الیکشن طے تھا، اس سال کچھ امپائر عمران خان کی مدد کر رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو آج بھی اہم مقام سے حمایت حاصل ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ قاسم سوری کہتے ہیں الیکشن کمیشن ٹھیک کام نہیں کرتا،جب الیکشن کمیشن کام کرتا ہے تو اس کو کام نہیں کرنے دیا جاتا،ان کاکہناتھا کہ ان کی پوری سیاست کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے،بی آر ٹی پشاور پوری پی ٹی آئی کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے۔

شرجیل میمن نے کہاکہ پی ٹی آئی نے کہاہمارے خلاف کرمنلز انویسٹی گیشن نہ کی جائے،اس شخص نے اداروں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی،عمران خان کی وجہ سے ملک تقسیم ہو رہا ہے،عمران خان کی انویسٹی گیشن نہ کرنے کا جواز کیا ہے؟

ان کاکہناتھا کہ آج کے دن ایک جعلی وزیراعظم کو قانونی طریقے سے نکالا گیا،عمران خان کو پارلیمنٹ نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے نکالا،ایک شخص ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں