ہم ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوں گے، نجم سیٹھی

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بورڈ کا پختہ موقف ہے کہ وہ ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوگا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیا کپ سے متعلق فیصلے کا اثر ورلڈ کپ پر بھی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت ایشیا کپ کے میچز کسی تیسرے ملک میں کھیلتا ہے تو ورلڈ کپ میں پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل ہوگا۔ اس لیے ہم نے بھارت سے کہا ہے کہ ہماری حکومت اور عوام ہمارے موقف کی حمایت کرتے ہیں، اس لیے آپ ایشیا کپ میں نہ آئیں۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ہماری طرف سے ریڈ لائن ہے، بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے یا تیسرے ملک میں کھیلے، پاکستان کو ایشیا کپ کے بائیکاٹ پر ایک ارب کا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب  ورلڈکپ میں بھارت جانے سے انکار پر آئی سی سی سے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے لیکن بھارت کو دو ٹوک کہا ہے بھارتی حکومت اگر پاکستان جا کر کھیلنے سے منع کر رہی ہے تو تحریری ثبوت دیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ حکومتی انکار پر کوئی ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہا ہے، پاکستان سپر لیگ سے اب اتنے پیسے کما لیتے ہیں کہ آئی سی سی نقصان کا ازالہ کرسکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں