کوئٹہ ایک مرتبہ پھر لہولہان ایک دن میں دو دھماکے

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکہ جس میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بم دھماکہ سریاب روڈ کی منیر احمد خان اسٹریٹ پر ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سریاب کو بم دھماکے میں نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم ایس ایچ او احسان اللہ مروت واقعے میں محفوظ رہے۔

اس سے قبل کوئٹہ کا علاقہ قندھاری بازار کے قریب ایک دھماکے میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) تفتیشی صدر کی گاڑی قریب سے گزر رہی تھی۔

حکام نے تصدیق کی کہ دھماکہ کے وقت ایس پی انویسٹی گیشن صدر اپنی گاڑی میں نہیں تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کی کچھ تصویر:

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں