پاکستانی عدالت نے برطانوی شہری کو خاتون کو بلیک میل کرنے پر 7سال قید کی سزا سنا دی
پاکستانی عدالت نے ایک برطانوی نژاد پاکستانی شہری کو ایک خاتون کو بلیک میل کرنے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں 7سال قید کی سزا سنا دی۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سائبر کرائمز کی روک تھام کی خصوصی عدالت کے جج اعظم خان نے جہلم کے رہائشی اشفاق خلیل کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا ہے۔
مجرم نے سوشل میڈیا پر خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں اور متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کو یہ قابل اعتراض مواد بھیج کر اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا تھا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ سال جون میں شکایت درج کرانے پر مجرم کو گرفتار کیا تھا۔
Load/Hide Comments