زارا شیخ نے میکال ذوالفقار کے ساتھ افئیر کی تصدیق کردی

زارا شیخ پاکستان کی ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ اس نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ وہ ایک اور شخص میکال ذوالفقار کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہے۔

زارا شیخ نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے بارے میں بات کی۔ ایک سوال نے ان سے شو میں محبت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ محبت کے معاملات کو نمٹانے میں بہت مصروف ہیں لیکن اگر ایسا کچھ ہوا تو وہ اس کا ذکر ضرور کریں گی کیونکہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لوگ کوئی بھی بات خفیہ نہیں رکھتے۔

زارا شیخ کے اس جواب پر میزبان نے ماضی میں مشہور ہونے والے ان کے ایک سکینڈل کے حوالے سے سوال کیا کہ” ایک وقت ایسا تھا جب آپ کا نام اداکار میکال ذوالفقارکے ساتھ جوڑا جاتا تھا، آپ کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا تو کیا آپ دونوں کے درمیان ایسا کچھ تھا؟” اس سوال کے جواب میں زارا شیخ صاف انکار تو نہ کرسکیں لیکن انہوں نے واضح جواب بھی نہیں دیا اور ڈھکے چھپے انداز میں اقرار کرتے ہوئے کہا کہ” ماضی کی باتوں کو جانے دیں، میں اب آگے بڑھ گئی ہوں اور جلد ایک سرپرائز دینے والی ہوں”۔

جیسے کہ سوشل میڈیا پر  ان کی ویڈیوز وائر ل ہوئی تو صارفین اداکارہ کے سرپرائز کا بے صبری سے انتظار ہے جبکہ  دوسری جانب اس انٹرویو کے مختلف ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں جن کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین زارا شیخ کے بےتکے جوابات اور حرکات کا مذاق اُڑا رہے ہیں تو کچھ ان سے خفا ہیں کہ انہوں نے میزبان کے کسی بھی سوال کا واضح جواب نہیں دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں