سلمان خان نے شہنا ز گل کو آگے بڑھنے کا مشورہ دے دیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے بھائی سلمان خان عرف سلو بھائی نے اداکارہ شہناز گِل کو ماضی بھول کر آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز سلمان خان کی فلم “کسی کا بھائی، کسی کی جان” کا ٹریلر ریلیزنگ کیلئے تقریب منعقد ہوئی۔ اس دوران فلم کی مکمل کاسٹ نے ایک ساتھ اس تقریب میں شرکت کی اور میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے۔ ایک صحافی کا شہناز گِل سے پوچھا کہ اُنہیں بڑے پردے پر آ کر اب کیسا لگ رہا ہے اب وہ گھبراتی تو نہیں ہیں؟  جس پر سلمان خان نے شہناز گِل کو مخاطب کرتے ہوئے دو بار کہا کہ ’میں تو کہتا ہوں ’موو آن کر جاؤ‘۔ جس پر شہناز گِل کا بتانا تھا کہ اب وہ خود کو پہلے سے کافی بہتر محسوس کرتی ہیں اور سلمان خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں کہ جنہوں نے اُنہیں بڑے پردے پر متعارف کروایا اور کام کرنے کا موقع دیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا  پر دعویٰ کیا جا رہاہے کہ شہناز کل اور بالی وود اداکارہ راگھو جوئل ایک ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ 21 اپریل کو ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں شہناز گِل اور راگھو جوئل ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں