علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیاگیا

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ سنا دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے پر سماعت ہوئی،شیر افضل کی جانب سے بھی مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی گئی ،عدالت نے استفسار کیا وائس میچنگ کی بنیاد پر ایک دن کا جسمانی ریمانڈ ہوا، کیا پراگریس ہے؟

پراسیکیوٹر نے کہاکہ وائس میچنگ ایف آئی اے میں ہونی ہے،ایف آئی آر پڑھ کے سنانا چاہتا ہوں،عدالت نے کہاکہ آپ کو ایک دن کا جسمانی ریمانڈ ملا اس میں آپ نے کیا کیا؟

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے صرف وائس میچنگ نہیں کرانی، اسلحہ بھی برآمد کرنا ہے،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے علی امین گنڈاپور2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں