لاہور میں کاروبار کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

ضلعی انتظامیہ نے عید کی تعطیلات تک کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے لاہور میں کاروبار کو آج رات ایک بجے تک کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنرکےمطابق بیکرز، سویٹس، کریانہ اور دیگر کاروبار رات ایک بجے تک جاری رکھے جاسکتے ہیں جبکہ ریسٹورنٹس قبل افطار سے سحر تک کھلے رہیں گے۔ اسپتال، میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز،پنکچر شاپس،ملک شاپس اور تندور پابندی سے مستشنی ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد سابقہ اوقات کار کی پابندی لازم ہوگی۔ اوقات کار کی خلاف ورزی پر جرمانے یا کاروباری بندش ہو گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں