امید ہے پاکستان آئی ایم ایف پروگرام بروقت مکمل کرلے گا، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات جاری رکھے گا اور آئی ایم ایف پروگرام کو بروقت مکمل کرے گا۔
آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے کہا کہ جلد ہی پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پا جائے گا، جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی منظوری دے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں معاشی اصلاحات لانے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔
Load/Hide Comments