ڈیم فنڈ کی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی قرارداد منظور کرلی گئی

قومی اسمبلی نے ڈیم فنڈ قومی خزانے میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔

رکن اسمبلی کھیل داد نے سفارش کی کہ ڈیم فنڈ سے جمع ہونے والی رقم کو قومی خزانے میں ڈالا جائے تاکہ اسے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

 قرارداد میں کہا گیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی روایات سے ماورااور خلاف قانون وضابطہ نئے ڈیمز اور آبی ذخائر کی تعمیر کے لئے فنڈز جمع کرنے کاآغاز کیا تھا اور مورخہ 10 جولائی 2018 کو” سپریم کورٹ آف پاکستان کا دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ“ قائم ہوا تھا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اخبار کی خبر کے مطابق جنوری 2023 میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کو آگاہ کیاگیا تھا کہ ڈیم فنڈ میں 16.53 ارب روپے موجود ہیں جو اگلی سہہ ماہی میں بڑھ کر 16.98 ارب روپے ہوجائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں