امریکہ میں ڈیری فارم پر دھماکہ، 18 ہزار مویشی ہلاک

ٹیکساس میں ایک ڈیری فارم میں زبردست دھماکہ اور آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں تقریباً 18,000 مویشی مر گئے، اور ایک کارکن زخمی ہوا۔

ٹیکساس ایگریکلچر کمشنر سڈ ملر نے کہا کہ یہ ٹیکساس کی تاریخ میں مویشیوں کی سب سے مہلک آگ ہے اور اس کی تحقیقات اور صفائی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ سوموار کی رات دمیت قصبے کے قریب ساؤتھ فورک ڈیری فارمز میں دھماکہ اور آگ بھڑک اٹھی۔

کاسٹرو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے فیس بک پر کہا کہ فائر فائٹرز اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ‘اس بات کا تعین کیا کہ ایک شخص اندر پھنسا ہوا ہے’۔ اس میں کہا گیا کہ اس شخص کو بچایا گیا اور اسے لببک کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔ ملر نے کہا کہ دھماکے اور آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا ‘ایک بار جب ہم اس سانحے کی وجہ اور حقائق جان لیں گے، تو ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ عوام کو پوری طرح سے آگاہ کیا جائے  تاکہ مستقبل میں اس طرح کے سانحات سے بچا جا سکے۔’

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں