عمران خان کی جان کو خطرہ ہے تو اتنے پنگے مت لیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے تو اتنے پنگے مت لیں اور آرام سے گھر میں بیٹھیں۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دہشت گردوں کی پشت پناہی حاصل ہے،افغانستان سے آئے ہوئے لوگ زمان پارک میں بھی بیٹھے ہیں، دہشت گردوں کو بسانےوالوں کا احتساب ہوناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فورسز اور سویلین کے خون کا حساب کون دے گا ، شغل لگا کر ایک شخص کہہ رہا ہے مجھے جان کا خطرہ ہے۔
Load/Hide Comments