معروف فٹبالر کی سابقہ اہلیہ کاآدھی جائیداد ہتھیانے کا خواب چکنا چور ہو گیا

ان کی طلاق کے بعد اشرف حکیمی کا اپنی سابقہ ​​بیوی کی جائیداد کا نصف حصہ لینے کا خواب پورا نہیں ہوا۔

اشرف حکیمی کی سابقہ ​​اہلیہ حبا ابوق نے عدالت میں دائر طلاق کی درخواست میں اپنے شوہر کی جائیداد کا نصف حصہ مانگا۔ تاہم جائیداد حاصل کرنے کا ان کا خواب چکنا چور ہو گیا کیونکہ مراکشی فٹبالر کا نام جائیداد پر نہیں ہے۔ اشرف حکیمی کا شمار افریقہ کے 6 سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور ان کی ہفتہ وار آمدنی دو لاکھ پندرہ ہزار ڈالر کے قریب ہے، جب کہ ان کی تمام ملکیت اور تنخواہ ان کی والدہ کی ہے۔

واضح رہے کہ مراکشی فٹبالر  اس وقت 24 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات میں  ابتدائی پولیس تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔حکیمی کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آنے سے قبل ہی اپنے شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی تاہم وہ ہمیشہ ہی متاثرہ خواتین ساتھ دیں گی۔یاد رہے کہ مراکشی فٹبالر اشرف حکیمی اور ان کی سابق اہلیہ کا تعلق تیونسی نژاد ہسپانوی خاندانوں سے تھا اور دونوں نے دو سالہ دوستی کے بعد 2020 میں شادی کرلی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں