افسوس اسٹیبلشمنٹ مافیاز کے ساتھ کھڑی ہوگئی، عمران خان

سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران سیاست دان نہیں مافیاز ہیں، افسوس ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے۔

کارکنو ں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ اپنی چوری چھپانے کے لیے ملک کا نظام تباہ کیا جارہا ہے، سپریم کورٹ کے خلاف واردات ہو رہی ہے، اسمبلی میں چیف جسٹس اور ججز کے خلاف غلط زبان استعمال کی جا رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹے کے خلاف 24 ارب کا کیس تھا، انہوں نے اپنے 1100 ارب معاف کرا لیے، ان کو ڈر ہے کہیں این آر او ختم نہ ہو جائے،شہباز شریف کو جنرل باجوہ نے بچا کر اوپر بٹھایا، صرف یہ اپنی چوری بچانے کے لیے ملک کا نظام تباہ کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے مجھے اقتدار میں نہیں آنے دینا، ان کو ڈر ہے اگر میں اقتدار میں آگیا تو ان کے سارے کیسز دوبارہ کھل جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں