چیف جسٹس کا فیصلہ حتمی ہے، انتخابات 14مئی کو ہی ہوں گے، اعتزاد احسن

سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا فیصلہ حتمی ہے اور انتخابات 14 مئی کو ہوں گے، انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری وزیراعظم پر ہوگی۔

قانون دان اور رکن قومی اسمبلی اعتزاز احسن نے عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنچ کا میک اپ دیکھ کر آپ بتا سکتے ہیں کہ فیصلہ کس طرف ہوگا۔ پارلیمنٹ اور عدلیہ کے درمیان یہ ایک تاریخی جنگ ہے اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں اس حد تک دراڑ پڑ چکی ہےکہ مل کر کام کرنا ممکن نہیں رہا، یہ معاملہ انتہائی سنگین صورت اختیار کر چکا ہے، عدلیہ آئین کی تشریح کرتی ہے تو پارلیمنٹ ترمیم لے آتی ہے، پارلیمنٹ ترمیم کرتی ہے تو عدلیہ اس کی تشریح کرنا شروع کر دیتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے 90 دن کے اندر الیکشن کرائے جائیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل ہونا چاہیے، وزیراعظم اور لندن سے نواز شریف کہتا ہے وہ بینچ کو نہیں مانتے، ہمیں مل کر یہ سوچنا ہےکہ کیا آئین اور قانون کی بالادستی ہونی ہے یا نہیں، جو عدلیہ کے فیصلے پر عمل نہیں کرے گا وہ نااہل ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں