سپریم کورٹ ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، فضل الرحمان

 پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ایک طرف سپریم کورٹ کہہ رہی ہے کہ 90  روز میں انتخابات کرانا ضروری ہے دوسری طرف کہہ رہی ہےکہ تمام فریقین بیٹھ کر انتخابات کا فیصلہ کریں، اگر فریقین کے درمیان 90 روز کے بعد انتخابات پر اتفاق ہوجاتا ہے تو کیا قانون کے خلاف ورزی نہیں ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے سارے اختیارات پر قبضہ کرکے عدالتی مارشل لاء لگادیا ہے،الیکشن کمیشن، پارلیمنٹ اور حکومت کے اختیارات پر قبضہ کرلیا ہے، الیکشن شیڈول بھی دے دیا، رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی حکومت کا اختیار ہے لیکن چیف جسٹس نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے،اسے روک لیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون منظور کرتی ہے ابھی ایکٹ بنا بھی نہیں لیکن چیف جسٹس نے بینچ بنادیا، آئینی طور پر اختیارات تقسیم ہیں پھر کیوں مداخلت کی جارہی ہے، کسی ادارے کو دوسرے ادارے کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں