زارا نور عباسی نے اپنے شوہر اسد صدیقی سے علیٰحدگی کی خبروں کی تردید کردی

 پاکستانی خوبرو اداکارہ زارا نور عباسی نے اپنے شوہر  اسد صدیقی سے علیٰحدگی کی خبروں پر تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خوبرو اداکارہ و ماڈل زارا نو رعباسی اپنے شوہر اسد صدیقی سے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں لیکن گزشتہ ماہ جب انہوں نے اپنی سالگرہ اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی لیکن ان کے شوہر اسد صدیقی کہیں نظر نہیں آئے ، تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ خبریں گردش کرنےلگیں کہ دونوں  میں علیٰحدگی ہو چکی ہے۔ 

زارا نور عباسی نے سالگرہ سے پہلے اسد کے لئے انسٹاگرام پر کئی خفیہ پوسٹس بھی شیئر کیں جن سے صارفین کو  غلط فہمی ہوگئی، لیکن حال ہی میں  “چھلاوا” اداکارہ نے فو ٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے شوہر کیلئے ایک پوسٹ شیئر کی ۔جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے شوہر کوسالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ”اس سیارے پر مہربان انسان کو سالگرہ مبارک ہو، اس دنیا میں آپ جیسے بہت سے لوگ نہیں ہیں، میں آپ کیلئے  بہت ساری خوشیوں اور کامیابیوں کے ساتھ صحت مند ترین زندگی کی خواہش کرتی ہوں۔ آپ کے پاس اور بھی بہت کچھ ہو۔ آمین،” 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں