ماہرہ خان کی مداح اداکارہ کواپنے سامنے دیکھ کر جذباتی ہو گئی
ماہرہ خان کے مداح انہیں ذاتی طور پر دیکھ کر بہت جذباتی ہوگئے۔ وہ روئے کیونکہ وہ اس کے کام سے محبت کرتے تھے۔
ماہرہ خان پاکستان کی ایک مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہے۔ اس کے پرستار پوری دنیا میں ہیں، اور وہ اس کے کام کو دیکھنے کے لیے ہمیشہ پرجوش رہتے ہیں۔
حال ہی میں ماہرہ خان ایک تقریب میں موجود تھیں جہاں مداحوں نے انہیں گھیر لیا ان سے ملاقات کی تاہم ان میں سے ایک مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو دیکھ کر اس قدر خوش ہوئی کہ انہیں اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور ان کے گلے لگ کر رو پڑی۔
ماہرہ نے اپنی اس پُرجوش مداح کو گلے لگایا کر تسلی دی اور اس کے ساتھ خوب تصویر بھی بنوائیں۔ اس موقع پر ماہرہ بھی مداحوں کی جانب سے ملنے والے پیار کو دیکھ کر جذباتی ہوگئیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان حال ہی میں اپنی فلم” قائدِاعظم زندہ باد” اور “دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ “میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں تھیں۔