معروف بھارت کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو پھر سے بند کرنے کا فیصلہ

کپل شرما شو کو عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسے جاری رکھنا مناسب نہیں ہے۔

کپل شرما کچھ عرصے سے شو سے بریک لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتے ہیں لیکن شو کو دوبارہ عارضی طور پر روک دیا جائے گا کیونکہ اس میں کام کرنے والے کچھ فنکاروں کو وقت درکار ہے۔

یکم جون کو دی کپل شرما شو کی آخری قسط نشر کی جائے گی جس کے بعد پروگرام کو غیر معینہ مدت کے لیے آف ایئر کر دیا جائے گا۔اس سے قبل 2021 اور 2022 میں بھی دی کپل شرما شو کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر آف ایئر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ دی کپل شرما شو کی ٹیم کی جانب سے اب تک شو کو عارضی طور پر بند کرنے کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں