تحریک انصاف نے مذاکرات کیلئے 4 شرطیں رکھ دیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات کیلئے چار شرائط رکھ دیں۔

نجی ٹی وی نیوز ون کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے پہلی شرط یہ رکھی گئی ہے کہ چیئرمین عمران خان کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لیے جائیں۔ پی ٹی آئی نے دوسری شرط یہ رکھی ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام اراکین قومی اسمبلی کے استعفے نامنظور کیے جائیں۔  پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے تیسری شرط ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دوبارہ تحریک انصاف کو دیا جائے۔ خیال رہے کہ اس وقت قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہیں تاہم وہ پارٹی سے منحرف ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کی چوتھی شرط یہ ہے کہ تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات واپس لیے جائیں

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق حکومتی اتحاد اور تحریک انصاف میں مذاکرات کیلئے گزشتہ کئی روز سے کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح ملک میں ایک ہی دن انتخابات کیلئے فریقین کو راضی کرلیا جائے۔ اس حوالے سے انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں