راگھو جوئل نے شہناز گل کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبر وں کی تردید کردی

مشہور بھارتی ڈانسر، کامیڈین اور اداکار راگھو جوئل نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ ساتھی اداکارہ شہناز گل سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

راگھو جوئل کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اپنی نئی فلم کس کا بھائی، کس کی جان کی شریک اداکارہ شہناز گل سے ڈیٹنگ نہیں کر رہے ہیں۔ جوئل کا کہنا ہے کہ وہ سیٹ پر کسی کو ڈیٹ کرنے میں بہت مصروف ہیں، اور ان کے پاس انٹرنیٹ کی قیاس آرائیوں کے لیے وقت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم “کسی کا بھائی کسی کی جان ” میں راگھو جوئل اور شہناز گل ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں”۔

یاد رہے کہ  فلم کی پروموشن کے دوران ایک موقع پر سلمان خان نے شہناز گل سے کہا کہ “موو آن کرجاؤ”، اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں کر گئی ہوں۔اس پر مداحوں کو لگا کہ سلمان خان راگھو اور شہناز گل کا ذکر کر رہے ہیں اور قیاس آرائی کی جانے لگی کہ شاید دونوں کے درمیا ن کچھ چل رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں