کوہلی اور گنگولی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا

 ویرات کوہلی اور سورو گنگولی کی کہانی میں موڑ ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ دہلی کیپٹلز  اور ویرات کوہلی کے رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان حالیہ آئی پی ایل 2023 کے میچ کے بعد، جہاں سابق ہندوستانی کپتان گنگولی ‘ڈائریکٹر آف کرکٹ’ کے طور پر کام کر رہے ہیں،، کئی ویژول وائرل ہوئے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ شاید یہ جوڑی ایک دوسرے سے کترا  رہی ہے۔   تاہم  ان قیاس آرائیوں کے حوالے سے کسی بھی طرف سے کوئی آفیشل ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔ میچ کے بعد کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دونوں ٹیموں کے ارکان مصافحے کیلئے قطار میں کھڑے تھے، اس دوران کوہلی اور رکی پونٹنگ گفتگو کر رہے تھے اور گنگولی ان سے مصافحہ کیے بغیر آگے بڑھ گئے۔ کئی ٹویٹر صارفین کا خیال تھا کہ دونوں جان بوجھ کر ایک دوسرے سے کترا رہے ہیں۔ 

گنگولی اور کوہلی میں “سرد مہری” کی ایک تاریخ ہے کیونکہ  جب گنگولی بی سی سی آئی کے صدر تھے تو کوہلی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر اپنا عہدہ کھو دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہی  دونوں کے درمیان گڑ بڑ  کا سبب ہوسکتا ہے. تاہم اس حوالے سے کرکٹرز کی جانب سے کبھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو نہیں کرتے۔ ان  رپورٹس کے بعد کہ کوہلی نے آئی پی ایل میچ کے بعد گنگولی کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا تھا، اب دیکھا جا سکتا ہے کہ گنگولی بھی کوہلی کو فالو نہیں کر رہے ہیں۔

سورو گنگولی کے انسٹاگرام پر تین ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، اور وہ  106 لوگوں کو فالو کرتے ہیں،  کوہلی ان میں شامل نہیں ہیں۔ دوسری طرف  کوہلی کے انسٹاگرام پر 246 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ  276 افراد کو فالو کرتے ہیں لیکن  گنگولی ان میں شامل نہیں ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں