بیٹے کی پیدائش پر وہاب ریاض کو والد کی یاد نے جذباتی کردیا

مشیر کھیل پنجاب اور فاسٹ باولر وہاب ریاض کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔وہاب ریاض نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’الحمد للّٰہ اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے بیٹا عطا کیا ہے‘۔

فاسٹ باولر نے اپنے پیغام کے ساتھ اپنے والد سکندر رضا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک مرتبہ پھر سکندر میری زندگی میں واپس آگیا‘۔انہوں نے لکھا کہ ’میری شروعات سے سکندر میرا حصہ ہے اور رہے گا۔‘اپنے پیغام میں وہاب ریاض نے اپنے والد سے بھرپور اظہار محبت کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی بہت زیادہ یاد آرہی ہے۔وہاب ریاض کو بیٹے کی پیدائش پر ساتھی کرکٹرز اور ان کے مداحوں نے مبارک باد بھی دی۔واضح رہے کہ 2017ء میں وہاب ریاض کے والد شیخ سکندر ریاض کسانہ کا کینسر کے باعث قطر کے دارالحکومت دوحہ میں انتقال ہوگیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں