ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ساڑھے پانچ فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا فروری ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 14 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گاڑیوں کی پیداوار ساڑھے 38 فیصد گرگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مشینری اور دیگر سازوسامان کی پیداوار بھی 49 فیصد کم ہوئی اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں68.65 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق غذائی اشیاء 1.95 اور مشروبات شعبے کی پیداوار میں 6.14 فیصد کمی یکارڈ کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں