بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان ایک مذہبی رہنما ہیں اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ان سے ان کے گھر پر ملاقات کی تاکہ مذہبی امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بلاول خان نے سابق صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمان کو پہنچایا۔

اس موقع پر دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک میں پائیدار جمہوریت اداروں کے مثبت آئینی کردار کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ ملاقات میں ملک کو داخلی اور خارجی محاذ پر درپیش مشکلات اور اس حوالے سے گزشتہ ایک سال کے دوران پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں سی پیک کے معاملات کو مزید بہتر بنانے۔ گوادر کی تجارتی معاشی اہمیت اور تحریک انصاف دور حکومت میں ان منصوبوں کو پہنچنے والے نقصانات کے تدارک کے لیئے اقدامات اٹھانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے وفد میں بلاول بھٹو کے علاوہ  وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ، وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی، پیپلز پارٹی کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی اور تحصیل ناظم پہاڑ پور مخدوم سید الطاف بھی شامل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں