رستم پاکستان دنگل کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

رستم پاکستان دنگل کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ دنگل 7 مئی کو لاہور کے پنجاب سٹیڈیم میں ہو گا۔ ریسلنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ارشد ستار کا کہنا ہے کہ اس مقابلے میں گوجرانوالہ کے دو لڑکے زمان انور جانی اور محمد آصف حصہ لیں گے۔ اس دنگل کے موقع پر 30 چھوٹی اور بڑی کشتیاں بھی مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں اس کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان نے ماضی میں اس کھیل میں دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے اور یہ ایونٹ اس رجحان کو جاری رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل دنگل کے ابتدائی مقابلے ہوئے تھے جس میں سیمی فائنلز میں زمان انور جانی پہلوان نے شہزاد پیچار اور محمد آصف نے طیب رضا کو مات دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں