کئی ممالک نے عید کے چاند سے متعلق اعلان کر دیا

سب سے بڑے مسلمان آبادی والے ملک انڈونیشیا سمیت کئی ممالک نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، خلیجی ریاستوں سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں مسلمان آج شوال کا چاند دیکھ رہے ہیں۔

ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، انڈونیشیا ، برونائی میں چاند نظر نہ آنے اعلان کیا گیا ہے۔ ان ممالک میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہو گی۔

ماہر فلکیات کی جانب سے جمعہ کو شوال کا چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کے بعد آسٹریلین فتوٰی کونسل نے ہفتے کو عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے کہا ہے کہ جمعرات 20 اپریل 29 رمضان المبارک کو چاند سورج غروب ہونے کے 24 منٹ بعد تک مکہ مکرمہ کے آسمان پر دیکھا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’فلکیاتی حساب سے سعودی عرب میں عید الفطر جمعے کے روز ہونے کا قوی امکان ہے۔‘

پاکستان میں لاہور، کراچی کی زونل کمیٹیوں نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے جب کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں