مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوارملزمان کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے تین ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ 15 اپریل کو وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور اپنی گاڑی میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل سے سیکریٹریٹ چوک جا رہے تھے کہ تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی تھی۔سر پر چوٹ آنے سے مفتی عبدالشکور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں