سعودی عرب میں شوال کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا

سعودی عرب نے سرکاری تصدیق جاری کردی جس کے مطابق عید الفطرکل بروز 21 اپریل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 20 اپریل رمضان المبارک کا آخری دن ہوگا اور عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔

دنیا کے بیشتر ممالک میں عیدالفطر ہفتے کے روز منائی جائے گی۔

ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور ملائیشین حکومت کے مطابق ملائیشیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔

اس کے علاوہ سنگاپور میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مجلس علماء اسلام سنگاپور کے مطابق سنگاپور میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔

ادھر آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں