جوڑے کے ہاں شادی کے 27 سال بعد بچے کی پیدائش
اردنی جوڑے کے ہاں شادی کے 27 سال بعد بچے کی پیدائش ہوئی ہے جسے طبی ماہرین غیرمعمولی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
27 سال کے صبر اور انتظار کے بعد اردن کی ایک خاون نے درجنوں ناکام کوششوں کے بعد آخرکار اپنے پہلے بچے کی پیدائش میں کامیابی حاصل ہے۔
ڈاکٹر ہلال ابو غوش نے بتایا کہ مجدولین نامی بچے کی پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے حاملہ ہونے کی 15 کوششوں اور 27 سال کی شادی کے بعد ہوئی یہ اپنی نوعیت کا ایسا پہلا واقعہ ہے۔
ڈاکٹر ہلال ابو غوش عمان میں ایک سینئر کنسلٹنٹ آبسٹیٹریشین جوڑے کے کیس کی قریب سے پیروی کر رہے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ شوہر کی عمر 55 سال ہے جب کہ بیوی کی عمر 44 سال ہے جس نے اس پیدائش کو ایک منفرد طبی کارنامہ قرار دیا۔ ڈاکٹر ابو گھوش نے کہا کہ ’’شادی کے 27 سال بعد بغیر ڈونرز کے بچے پیدا کرنے کا کوئی کیس نہیں ہے۔
ڈاکٹر ابو گھوش کے مطابق یہ واقعہ دنیا کا پہلا واقعہ ہے کیونکہ جوڑے نے عطیہ دہندگان کا سہارا لیے بغیر کامیابی سے بچے کو جنم دیا۔