وہاب ریاض کا ایتھلیٹس کے لیے اہم اعلان

پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض نے قومی ایتھلیٹس کے لیے اہم اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ نیشنل گیمز میں پنجاب کے میڈلسٹ ایتھلیٹس کو کیش انعام دیا جائے گا۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم ایتھلیٹس کو انعام دیں گے، کیش انعام تمام میڈلسٹ ایتھلیٹس کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سنگلز اور ڈبلز کے گولڈ میڈلسٹ کو 5 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ سلور میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ اور برانز میڈلسٹ کو ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔

مشیر کھیل پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈلسٹ کو دس لاکھ روپے، سلور میڈلسٹ کو 5 جبکہ برانز میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں