نواز شریف بزدلوں کا کپتان ہے: عمران خان

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بزدلوں کی ٹیم کا کپتان نواز شریف ہے۔

زمان پارک میں افطار کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اکیلا نہیں بزدلوں کی ٹیم میں اور بھی کھلاڑی ہیں، شریف خاندان کی تو صلاحیت ہی یہی ہے کہ وہ سارے بزدل ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی نواز شریف کی ٹیم کا حصہ ہے، علی امین گنڈا پور ڈٹ کر کھڑا ہے، بے شرم لوگ ہیں جو یہ سب کر رہے ہیں، پولیس علی امین کو کبھی ادھر لیکر جاتی ہے کبھی ادھر۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں