سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

 سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے گزٹ جاری کیا گیا، صدر کی عدم منظوری کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔صدرمملکت نے اس ایکٹ کو دوسری بار دستخط کے بغیر واپس بھجوا دیا تھا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے ’’سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ‘‘ پر حکم امتناعی جاری کیا ہوا ہے ، سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ صدر بل پر دستخط کرے یا نہ کرے دونوں صورتوں میں بل نافذ العمل نہیں ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں