تحریک انصاف بین الاقوامی سطح پر فوج کو تنقیدکا نشانہ بنارہی ہے، عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی فوج کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت ایسے کام کر رہی ہے جو فوج کو ختم ہونے سے روکنے کے لیے ضروری نہیں۔

انہوں نےکہا کہ فوج کی سیاست میں مداخلت پر جرنیلوں کی آئین شکنی اور مارشل لاؤں پر ہمیشہ تنقید ہوتی رہی، موجودہ بحران کا ایک بڑا سبب یہی رہا ہے لیکن آج پی ٹی آئی نے پاکستانی فوج کو بطور ایک ادارہ نشانے پر رکھ لیا ہے،موجودہ آرمی چیف کو تقرری سےپہلے متنازع بنانے کی کوشش کی گئی اور اب بھی انہیں ہدف بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ اور برسلز میں مظاہرے اسی منصوبے کا حصہ ہیں، اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو خطوط لکھے جارہے ہیں، پروپیگنڈہ کمپنیاں ہائیر کی جارہی ہیں، پی ٹی آئی کے رہنما وفود کی شکل میں اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں سے مل کر یہ باور کرا رہے ہیں کہ فوج حکومت کے ذریعے بنیادی انسانی حقوق کچل رہی ہے اور جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کی ذمہ داری فوج پر عائد ہوتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں